چالاک بندر کی ذہانت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

Oct 30, 2021 | 16:05:PM
چالاک بندر کی ویڈیو وائرل
کیپشن: چالاک بندر کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کو بھی ملتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چالاک بندر کی ذہانت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

 ویڈیو میں ایک بندر ایک شخص کا چشمہ چوری کرکے پنجرے کے اوپر جاکر بیٹھ جاتا ہے اور جب وہ شخص اپنا چشمہ واپس مانگتا ہے تو بندر بدلے میں اُس سے کھانے کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

اُس کے بعد وہ شخص ایک ہاتھ سے بندر کو آم کے جوس کا ڈبہ دیتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے چالاک بندر چشمہ واپس کرتا ہے،بندر کی چالاکی دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا۔تصویر وائرل