آصف علی کے 4 چھکے۔۔سوشل میڈیا پر دھوم۔۔ویڈیو دیکھیں

Oct 30, 2021 | 15:07:PM
آصف علی کے چار چھکوں کی دھوم
کیپشن: آصف علی چار چھکے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آصف علی یواےای کےمیدانوں میں پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ چھکے مارنے والےکھلاڑی بن گئے۔ آصف علی 62،کامران اکمل 59، شاہد آفریدی 56 اور شعیب ملک 54 چکھوں کےساتھ چوتھےنمبرپرہیں۔  

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں تھے، وہ ملتے ہی ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔

دبئی میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کو پاکستان نے آصف علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے 35، 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 147 رنز بنائے. پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 

فریحہ ادریس کا آصف علی کی جانب سے افغانستان کیخلاف ٹی20میچ میں چار چھکوں کی بدولت پاکستان کو کامیابنی دلانے پر کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو بار بار دیکھو اور ہزار بار دیکھو، سوشل میڈیا پر آصف علی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کا قافلہ کہاں پہنچ گیا؟