پٹرولیم مصنوعات میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان 

Oct 30, 2021 | 10:41:AM
یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  8روپے تک فی لٹر بڑھنے کی توقع ہے۔ 

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے یا ان میں کمی بیشی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔ وزارت خزانہ کل نئی  قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔

 یہ بھی پڑھیں:    سینئر بھارتی اداکار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے