سینئر بھارتی اداکار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

Oct 30, 2021 | 10:21:AM
بھارتی اداکار انتقال کر گئے
کیپشن: بھارتی اداکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکار یوسف حسین گزشتہ روز کورونا کے باعث  73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق انہوں نے ویواہ ، دھوم ٹو، دل چاہتا ہے، رئیس اور دیگر نامور بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک دلخراش پوسٹ میں یوسف حسین کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بغیر زندگی کبھی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی، وہ میری پریشانیوں میں ہمیشہ فرشتہ بن کر آتے تھے اور وہ ہمیشہ ان کے احسانات کے مقروض رہیں گے۔

ہنسل مہتا کے اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:      دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورنمبر ون