دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورنمبر  ون

Oct 30, 2021 | 10:06:AM
لاہور آلودگی میں نمبر ون
کیپشن: آلودگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور نمبر ون جبکہ کراچی دسویں نمبر پر  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 8 بجے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا  اور لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جاپہنچی جب کہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    بلوچستان کے نئے اسپیکر کون ۔۔۔انتخاب آج ہو گا