کورونا کا زور کم۔۔10افراد جاں بحق۔۔ 650 سے زائد کیسز رپورٹ

Oct 30, 2021 | 09:23:AM
 کورونا وائرس، این سی او سی،پاکستان، کیسز
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کا روز کم ہونے لگا،ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے اور مزید 650 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 این سی او سی کےاعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45690 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 658 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 10 ہلاکتیں ہوئیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28439 ہوگئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 72 ہزار 345 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 836 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںعالیہ بھٹ  کی شادی ۔۔ رنبیر کپور کی سنجے دت  سے ملاقاتیں۔۔اہم خبر جانیے