منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن،ایک ہی رات میں 8 آئس فروش ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن نے کارراوئی کی، 8 آئس فروش اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں گوجرانوالہ ریجن بھر میں سی سی ڈی ٹیموں سے مبینہ مقابلے میں ایک ہی رات میں 8 آئس فروش اپنے انجام کو پہنچ گئے،3 بدنام زمانہ آئس ڈیلر ضلع منڈی بہاولدین میں، 2 ضلع گجرات میں اپنے انجام کو پہنچے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق 1 ضلع گوجرانوالہ، 1 ضلع حافظ آباد، 1 سیالکوٹ میں سی سی ڈی کے موجودہ منشیات مکاو مہم میں ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا ہے کہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے،منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی