نازیبا تصاویر، ویڈیوز کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا شخص خفیہ ملاقات میں پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاور میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، خاتون کی شکایت پر بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرنے والے نیٹ ورک کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا، پشاور میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم عمران کو پکڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں جبکہ اسے بلیک میل کرنے کےلیے 20لاکھ روپے مانگے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا کیلئے نام آنے پر اے این پی رہنما حیدر ہوتی کا اہم بیان سامنے آ گیا
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ پیسوں کا تقاضا کرتے ہوئے ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کر بلیک میلنگ کی کوشش کی۔
ملزم کو منصوبہ بندی کے ذریعے گرفتار کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کراکے چھاپہ مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بڑااعلان