پی ٹی آئی کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے: مریم اورنگزیب
فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں،سینئرصوبائی وزیرپنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر ہسپتال اور سکول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منتظر ہیں، صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخوا کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال بجلی سستی ملے گی: رانا تنویر حسین
مریم اورنگزیب نے مشورہ دیا کہ فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں۔