آئندہ سال بجلی سستی ملے گی: رانا تنویر حسین

Nov 30, 2025 | 13:37:PM
آئندہ سال بجلی سستی ملے گی: رانا تنویر حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے عوام کوسستی بجلی فراہم کی جائے،اگلے سال آئی پی پی پیز سے معاہدے بھی ختم ہورہے ہیں بجلی  سستی ملے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے سپیس نہیں مل رہی،آئندہ سال آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد وزیراعظم بجلی کی قیمتیں بہت نیچے لائیں گے،بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے انڈسٹری کی کاسٹ آف پرودکشن اور گھریلو بل نیچے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کہیں مہنگی نہیں پنجاب میں 175/165 اور کہیں 180روپے کلو فروخت ہورہی ہے،چینی مہنگی فروخت کی بلوچستان اور کراچی سے اطلاعات ملی ہیں ،دیہاتوں میں چینی دو سو روپے کلو فروخت ہورہی ہو تو کچھ کہا نہیں جاسکتاچینی پر میڈیا ٹرائل ہورہا ہے ۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 3 میگا منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا تعمیراتی پیشرفت پر اظہار اطمینان

انڈیا کو جو شکست ہوئی ہے اسے وہ تکلیف دور نہیں ہورہی ،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ڈپلو میسی کی وجہ سے انڈیا دنیا میں تنہائی کا شکار ہے،انڈیا نے افغانستان کے راستہ بلوچستان کے پی کے میں پراکسی وار شروع کررکھی ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے فوکس کررہے ہیں،انڈیا کو اس پراکسی وار میں بھی شکست ہوگی۔

کب سے کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا سیاسی نہیں،کبھی دھرنا کبھی اسمبلیاں توڑنا اسکا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔

ایک اچھی حکمرانی کے ذریعے ہم پاکستان کو آگے لیکر جارہے ہیں،معاشی طور پر پاکستان آگے بڑھ رہا ہے عالمی ادارے بھی تعریف کررہے ہیں،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی دن رات کی کوشش سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے،اگلے سال جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد لیکر جارہے ہیں،اگلے سال آئی پی پی پیز معاہدے ختم ہورہے ہیں بجلی سو فیصد سستی ملے گی ۔