سپین کے سکے نے نیلامی میں یورپ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر دیئے

Nov 30, 2025 | 11:47:AM
سپین کے سکے نے نیلامی میں یورپ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔

سپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.50 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔

یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، سپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔

سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس کی مالیت اس زمانے میں کئی برسوں کی تنخواہوں کے برابر سمجھی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز نے نئی تاریخ رقم کردی

یہ نادر سکہ کئی صدیوں تک گم رہا اور 1950 کے آس پاس امریکا سے دوبارہ منظر عام پر آیا جہاں اسے ایک نیویارک کے جمع کار نے خریدا۔

بعد ازاں یہ مختلف کلیکٹرز کے ہاتھوں منتقل ہوتا رہا مگر اس کے موجودہ خریدار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

نیلام گھر کے بانی الین بیرون کے مطابق یہ سکہ دراصل شاہی تحفہ تھا جو بادشاہ صرف حکمرانوں کو پیش کرتے تھے۔

 نیا خریدار بھی کسی حد تک بادشاہ جیسا مقام حاصل کرے گا کیونکہ یہ سکہ بادشاہوں کا تحفہ تھا۔

اس تاریخی سکے نے 195 لاکھ فرانک میں فروخت ہونے والے ہبسبرگ حکمران فرڈینینڈ سوم کے 100 ڈکیٹ کے پچھلے یورپی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دنیا بھر سے خریدار اسے ٹرافی اثاثہ کے طور پر حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جس نے اس نیلامی کو مزید دلچسپ بنا دیا۔