چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست دائر 

Nov 30, 2023 | 18:26:PM
 چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست دائر 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر ٹرائل غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں بڑی کمی، روپے نے دیگر کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا