روپے کی قدر میں استحکام،ڈالر  223 روپے 95 پیسے پر برقرار

Nov 30, 2022 | 18:49:PM
 روپے, قدر, استحکام،ڈالر , برقرار, اوپن مارکیٹ,اسٹیٹ بینک
کیپشن: ڈالر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 223 روپے 95 پیسے پر ہی برقرار رہا ۔

 ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 224 روپے سے 223.95 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے 50 پیسے ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 24 پوائنٹس کمی سے 42348 کی سطح پر بند ہوا۔
4.65 ارب روپے مالیت کے 12 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے،دن بھر میں مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شئیرز می لین دین ہوا،164 کمپنیوں میں مثبت جبکہ 161 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔