کورونا سےمزید 10 افراد جا ں بحق۔۔ 475 نئے مریض رجسٹرڈ

Nov 30, 2021 | 08:48:AM
کورونا سےمزید 10 افراد جا ں بحق۔۔ 475 نئے مریض رجسٹرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ،پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 28 ہزار 728 جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 94، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 995، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 689 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے اموات میں کمی ، مزید 5 افراد جاں بحق

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 577 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 905 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جومرضی کرلے۔۔اومی کرون سے متعلق اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی