کورونا سے اموات میں کمی ،  مزید 5 افراد  جاں بحق

Nov 28, 2021 | 10:24:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی ،  مزید 5 افراد  جاں بحق  جبکہ 13 ہزار 719 ایکٹو کیسز ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 189 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب بھی 13 ہزار 719 افراد مہلک وائرس کے باعث زیر علاج ہیں ۔سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 75 ہزار 248 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، سات ہزار 621 کی اموات ہوئیں جبکہ سات ہزار 438 ایکٹو کیسز ہیں ۔پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار 950 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ، پانچ 13 ہزار 16 کا انتقال ہوا جبکہ پانچ ہزار 127 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے ہانگ کا نگ سمیت کونسے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہلک وائرس کے باعث ایک لاکھ سات ہزار 626 افراد متاثر ہوئے ، 952 کا انتقال ہوا جبکہ 269 موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 928 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 833 کا انتقال ہوا جبکہ 767 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔بلوچستان میں 33 ہزار 479 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 359 کا انتقال ہوا جبکہ 71 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 547 افراد کورونا کا شکار ہوئے 742 کا انتقال ہوا جبکہ 53 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے والے جلدی کرلیں۔۔یکم دسمبر سے سفری پابندیا ں