کراچی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، یہاں سارے ملک کے لوگ رہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

May 30, 2026 | 20:04:PM
  کراچی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، یہاں سارے ملک کے لوگ رہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)  کراچی کے مئیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور کراچی کا لاہور سے موازنہ کیا جاتا ہے۔  کراچی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بہت سے دوست رہتے ہیں ۔ 

صدر مملکت  آصف علی زرداری کے ویڈیو پیغام پر پروپگینڈا کرنے والوں اور کراچی پر تنقید کرنے والوں کو  جواب دیتے ہوئے مئیر مرتضیٰ وہاب نے کہا،  صدر آصف علی زرداری وہ شخصیت ہیں جب ملک مشکل  ترین وقت سے گزر رہا تھا  تو انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا  تھا۔

مرتضی  وہاب نے کہا، صدر  آصف علی زرداری نے سی پیک کو معرض وجود میں لانے کے لیے چینی دوستوں کے ساتھ اشتراک کر کے پاکستان کیلئے اہم  کامیابیاں حاصل کیں۔  اب  سب کہتے سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر پروگرام ہے۔  بعض  فیصلے  ایسے ہوتے ہین کہ ان کے ثمرات  آنے والی نسلوں کو ملتے ہیں۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  کراچی وہ شہر ہے جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے لوگ روزگار کے حصول کے لئے آتے ہیں۔ کچھ سال پہلے  کراچی دنیا کا پانچواں خطرناک ترین شہر ہوتا تھا ۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل محنت  کی بدولت اب یہاں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہین ہوتی  اور بھتہ خوری کا کوئی جرم  نہیں ہوتا ۔

یہ بھی پرھیئے:   گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے 

مرتضیٰ وہاب نے کہا،  پاکستان کا پہلا انڈسٹریل واٹر پارک کراچی شہر میں ہماری حکومت ہماری قیادت بنا رہی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ  این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یو ٹی میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگ آکر علاج کرواتے ہیں ، ۔

انہوں نے کہا،  بلاول بھٹو کی قیادت میں بہتری کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔