پاکستانی حج مشن کی عالمی سطح پر پذیرائی، ڈی جی کو ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا

May 30, 2026 | 18:59:PM
پاکستانی حج مشن کی عالمی سطح پر پذیرائی، ڈی جی کو ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )پاکستانی حج مشن کی بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو امسال بھی نمایاں حج مشن سربراہان میں شامل ہوگئے ہیں ۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ نے ڈی جی حج پاکستان کو لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا، عبدالوہاب سومرو کی سربراہی میں پاکستان حج مشن مسلسل دوسری بار ایکسی لینس ایوارڈ کا حق دار  قرار پایا ہے۔

تقریب میں سعودی وزیر حج و عمرہ نے حج 1448ھ پالیسی اور ٹائم لائنز کا بھی اعلان کر دیا ، 12 ذوالحج 1447ھ سے آئندہ حج سیزن 1448ھ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔