سوراب میں دہشتگردوں کا حملہ، اے ڈی سی ریونیو شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بلوچستان کے علاقے سوراب میں دہشتگردوں کے حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی شہید ہو گئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائشگاہ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ،سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے، مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10ہزار روپے تک جرمانہ ، موٹر سائیکل سواروں کیلئے اہم خبر
ترجمان کاکہنا تھا کہ حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایما پر کارروائی کی ہے ،ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں،علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:رقم لوٹنے کی کوشش،شہری کی جوابی فائرنگ سے3 ڈاکو ہلاک