رقم لوٹنے کی کوشش،شہری کی جوابی فائرنگ سے3 ڈاکو ہلاک

May 30, 2025 | 19:56:PM
رقم لوٹنے کی کوشش،شہری کی جوابی فائرنگ سے3 ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین ) صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں بینک سے رقم لے جانے والے شہری پر ڈاکوؤں نےحملہ کر دیا ،شہریوں کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ 

تفیصیلات کے مطابق حب میں بینک سے رقم نکال کر گھر جانے والے غلام حسین مگسی پر جام کالونی کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ شہری نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے فائرنگ کی، جس میں تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس موقع پر محلے دار بھی فوراً مدد کو پہنچے اور فائرنگ میں حصہ لیا۔ واقعے میں شہری غلام حسین زخمی ہو گیا ۔جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی لاشیں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویڈیو پکچر

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے اہم رہنما کارکنوں سمیت گرفتار