راحت فتح علی خان  نے اپنی مشہور قوالی سدھو موسے والا کے نام کردی 

May 30, 2023 | 16:02:PM
 پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے مشہور قوالی ’اکھیاں اڈیک دیاں‘ بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے مشہور قوالی ’اکھیاں اڈیک دیاں‘ بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

راحت فتح علی خان کے ایک حالیہ کنسرٹ سے مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو یاد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

راحت فتح علی خان نے اپنے کنسرٹ کے دوران سدھو موسے والا کی یاد تازہ کرتے ہوئے اُن کے لیے مشہور قوالی ’اکھیاں اُڈیک دیا‘ گا کر شائقین کا دل جیت لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کروڑوں مداحوں کے دلوں میں بسنے والے اداکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی تھی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ایوارڈ میلے میں پاکستانی اسٹائلسٹ نبیلہ کے ٹیلنٹ کی دھوم  

اپنے پسندیدہ گلوکار کی پہلی برسی پر مداحوں نے ناصرف سوشل میڈیا پر اُن کی یاد میں پوسٹس شیئر کی تھیں بلکہ ہیش ٹیگ ’Justice for sidhu moose wala‘ کا استعمال کرتے ہوئے اُن کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی تھی۔