نگران وزیراعلیٰ بننے کے بعد محسن نقوی کی اپنے سکول آمد

May 30, 2023 | 12:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نگران وزیراعلیٰ بننے کے بعد محسن نقوی نے  کریسنٹ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول شادمان کا دورہ کیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ نے نگران وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔

سکول پرنسپل رابعہ نجم، لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمدعلی اورانوارسعید بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  واجبات کی عدم ادائیگی،پی آئی اے کےطیارے کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

محسن نقوی نے سکول کے سابقہ اساتذہ سے ملاقات کیساتھ اپنے کمرہ جماعت کا بھی وزٹ کیا۔

محسن نقوی زمانہ طالب علمی میں کریسنٹ ماڈل ہائرسکینڈری سکول میں زیرتعلیم رہے ہیں۔