سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں

May 30, 2022 | 22:21:PM
سونے کے خریداروں، اچھی خبر، سونے کی قیمتوں، کمی
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار100 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کے بھاﺅ میں 302 روپے کمی ہوئی، جس سے قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 18 ہزار398 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1 ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس سے سونے کی نئی قیمت 1855 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق