پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک بڑھ گیا،مشیر وزیرِ خزانہ نے اہم اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا سٹاک تھا، جو اب 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے، مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیح بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں بڑا ریلیف،پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔