پورے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

Mar 30, 2024 | 11:50:AM
پورے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعہ کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی  جو پیر کو 278.14 روپے تھی، ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے ۤآخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربنیک میں ڈالر 278 روپے پر  آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ نئی قیمت کیا ہوگی؟حکومتی منصوبہ بے نقاب