دربار بابا بلھے شاہ کے احاطے سے فقیرکے روپ دھارے غیر ملکی خاتون گرفتار

Mar 30, 2023 | 21:58:PM
دربار بابا بلھے شاہ کے احاطے سے فقیرکے روپ دھارے غیر ملکی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دربار حضرت بابا بلھے شاہ قصور کے احاطے سے غیر ملکی خاتون کو گرفتار  کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ فقیروں کے روپ میں غیر ملکی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، خاتون کا تعلق آسٹریا سے ہے اور شناخت ایچبیور بیٹنا  کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس ملتان کا ویزہ ہے اور اسے واپس ملتان بھیجا جائے گا،  البتہ اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ خاتون ملتان سے قصور کیسے پہنچی؟

پولیس نے بتایا کہ خاتون سیر کی غرض سے پاکستان آئی تاہم سیکیورٹی وجہ پر حفاظتی تحویل میں لیا  گیا ہے، ذرائع کے مطابق خاتون کو میوزیم اور دربار حضرت بابا بلھے شاہ دکھانے کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔