ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان 

Mar 30, 2022 | 21:27:PM
مسلم لیگ ن، ارکان پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کیلئے نامزد، چودھری پرویز الٰہی، حمایت کا اعلان،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کااعلان کردیا۔
 چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا غیا ث الدین، ایم پی اے فیصل نیازی نے ملاقات کی،ایم پی اے اشرف انصاری، تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کے علاوہ تحریک انصاف کے چیف وہپ سید عباس علی شاہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے،ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی، صوبائی وزیرحافظ عماریاسر بھی شریک ہوئے۔
ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آپ پر پورا اعتماد ہے، آپ کے ساتھ چلیں گے، لیگی ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اوروضعداری کی سیاست کی ہے،ماضی میں بھی چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ کے منصب پر صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب۔پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ن کے کتنے ووٹ پڑیں گے۔منحرف رکن نے بتادیا
لیگی ارکان نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ ن لیگ کے 16 ایم پی اے بھی چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ چلیں گے،یونس انصاری نے کہاکہ ہمارا پورا گروپ چودھری پرویزالٰہی کی مکمل حمایت کرے گا، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشا اللہ پیش کریں گے۔
مولانا غیاث الدین نے کہاکہ چودھری پرویزالٰہی کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے،پاکستان باالخصوص صوبہ پنجاب کی خدمت کرنا ان کی اور ان کے خاندان کی روایت ہے، ان کا کہناتھا کہ ہمارے گروپ کے تمام ارکان اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو کندھے سے کندھا ملا کر کامیاب کریں گے،چودھری پرویزالٰہی نے جس طرح پہلے صوبہ پنجاب کی خدمت کی وہ اب بھی اسی طرح خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہاﺅس میں اپوزیشن کا اجلاس، پی ٹی آئی کے کون کون سے ارکان شامل ؟ تفصیلات سامنے آگئیں