اب آگے کیا ہو گا؟عامر لیاقت نے 3 بڑی پیشگوئیاں کر دیں

Mar 30, 2022 | 14:10:PM
اب آگے کیا ہو گا؟عامر لیاقت نے 3 بڑی پیشگوئیاں کر دیں
کیپشن: عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت  نے پیش گوئی کی ہے کہ علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب  ہوں گے  اور  عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں تین پیشین گوئیاں کر رہا ہوں۔ وقت ثابت کرے گا کہ میں غلط تھا یا تم غلط تھے میرے دوست!‘

’’تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی‘‘’’ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی‘‘’’علیم خان پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے‘‘۔

 مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی  پر طنز کرتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’پرویز الہی صاحب آپ کا وزیراعلی بننا اب اُتنا ہی مشکل ہے جتنا ٹوتھ پیسٹ نکال کر واپس ٹیوب میں ڈالنا‘

 ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مشترکہ اپوزیشن کے ووٹوں کی گنتی 182 تک پہنچ گئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک ناراض اراکین کی حمایت کے بغیر بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔ ہمارے مولا جٹ وزیروں اور چاپلوسوں نے میری کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بشریٰ بھابھی نے مجھے دور رکھا، سب دو ر ہو گئے۔ ناراض ارکان قائد ایوان کو ووٹ دیں گے تاکہ وہ نااہل نہ ہوں۔‘

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ۔ترین گروپ  نے بڑا فیصلہ کر لیا