وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ۔ترین گروپ  نے بڑا فیصلہ کر لیا

Mar 30, 2022 | 10:56:AM
وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ۔ترین گروپ  نے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: جہانگیر ترین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) جہانگیر ترین گروپ نے پالیسی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے جبکہ  نئے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  جہانگیرترین نے گروپ ارکان کو مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ پنجاب اور مرکز میں کیا کرنا ہے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے ،عون چودھری کے مطابق اجلاس کل شام 5 بجے سینیئر رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہوگا، غیر رسمی مشاورت آج بھی جاری رہے گی تاہم تمام ارکان اسمبلی کا باضابطہ اجلاس کل ہوگا،ترین گروپ کے اجلاس میں تمام ارکان پنجاب اسمبلی، وزراء اور سینیئر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔

  اہم اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلم لیگ ن اور چودھری برادران کے رابطوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا اور پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے، اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی، چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کا مریم نواز سے متعلق بیان۔ ن لیگ کا ردعمل آگیا