فواد چودھری مراد علی شاہ کے فین ۔۔تعریف پہ تعریف

Mar 30, 2021 | 22:42:PM
فواد چودھری مراد علی شاہ کے فین ۔۔تعریف پہ تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر صوبے بھی جلد ایسے اقدامات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا اپنے ایک ٹویٹر پیغا م میں کہنا تھا کہ وہ کراچی میں مسافروں کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے اہم اقدام پر سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
 فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مستقبل کے نقطہ نظر کے حوالے سے سندھ حکومت کے اس منصوبے کے پیچھے کھڑی ہے۔
یا د رہے کہ وفا قی حکومت اور ان کے وزراءکی جانب سے اکثر سندھ حکومت پر شدید تنقید کی جا تی ہے جبکہ یہ پہلا مو قع ہے کہ کسی اہم حکومتی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف کی ۔

یہ بھی پڑھیؒں: مقبوضہ کشمیر سے ایک مرتبہ پھرپی آئی اے سے مشابہ غبارہ ملنے پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا