کاہنہ : اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14بچے جاں بحق،9 زخمی، مالک مکان سمیت 5 افراد گرفتار

Jun 30, 2026 | 18:16:PM
کاہنہ : اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14بچے جاں بحق،9 زخمی، مالک مکان سمیت 5 افراد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اصرار خان )لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع ایک نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ،  9بچے زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مالک مکان سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اکیڈمی میں ٹیوشن کلاس لے رہے تھے کہ اچانک ٹی آئرن گارڈر پر قائم چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہیں،  زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا  گیا،یہ افسوسناک واقعہ کاہنہ کے کچوانہ روڈ پر پیش آیا، جہاں حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے اور اس کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام کیا، ریسکیو ترجمان فاروق احمد کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو فوری طور پر جائے حادثہ کو  فوری طور پر کلیئر رکھنے کے احکامات بھی دیے ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی