ویڈیو :بھارتی شو میں سجاد علی کا گانا ،نئی بحث چھیڑ دی

Jun 30, 2026 | 09:56:AM
ویڈیو :بھارتی شو میں سجاد علی کا گانا ،نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا گانا نہیں بلکہ بھارتی ریئلٹی شو میں ان کا مشہور گیت راوی کا پیش ہونا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سجاد علی گزشتہ 4 دہائیوں سے اپنی منفرد آواز اور لازوال گیتوں کے باعث موسیقی کے شائقین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، بابیا سے لے کر راوی تک ان کے کئی گانے آج بھی سامعین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔

ماضی میں سجاد علی اس وقت بھی خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے پاکستانی ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل میں اپنے گانوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

 جس کے باعث شو کے دوران کوئی بھی مقابلہ کرنے والا ان کے گانے پیش نہیں کر سکا تھا۔

مزید پڑھیں:فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ شاہد کپور کی وجہ سے ممکن ہوئی:امتیاز علی

 اب بھارتی ریئلٹی شو پنجاب ماسٹر چیمپس میں ایک کم عمر گلوکار کی جانب سے سجاد علی کا مقبول گیت راوی گائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا اس گانے کے استعمال کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی یا نہیں۔

 اسی پروگرام میں ایک اور مقابلہ کرنے والے نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا معروف گانا میری زندگی ہے تو بھی پیش کیا، جس پر بھی پاکستانی صارفین کی توجہ مرکوز ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا، ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شوز پاکستانی گانے استعمال کرتے رہتے ہیں