اینٹی ٹرسٹ کیس میں نیا موڑ، ایپل نے بھارتی رپورٹ مسترد کر دی

Jun 30, 2026 | 09:28:AM
اینٹی ٹرسٹ کیس میں نیا موڑ، ایپل نے بھارتی رپورٹ مسترد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کے مسابقتی نگران ادارے کی اینٹی ٹرسٹ تحقیقات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آزادانہ تجزیے کے بجائے حریف کمپنیوں کے الزامات کو "کاپی پیسٹ" کر کے تیار کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل نے بھارتی کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (CCI) میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ یہ غیر جانبدارانہ تحقیق پر مبنی نہیں ہیں۔

ایپل کا مؤقف ہے کہ بھارت کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں اس کا حصہ 6 فیصد سے بھی کم ہے، اس لیے کمپنی کو اجارہ داری یا مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر اسے اپنے ایپ اسٹور کے طریقہ کار میں زبردستی تبدیلیاں کرنا پڑیں تو اس سے اس کا کاروباری ماڈل متاثر ہوگا اور بھارت کی ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا،امریکہ میں کھلبلی!

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی تحقیقاتی حکام نے اپنی رپورٹ میں ایپل پر الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی نے آئی او ایس ایپ اسٹور پر اپنی ادائیگی کا نظام لازمی قرار دے کر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی اگلی اہم سماعت 21 جولائی کو ہوگی، جہاں بھارتی مسابقتی کمیشن کے حکام تمام فریقین کا مؤقف سنیں گے  اگر ایپل پر الزامات ثابت ہوئے تو کمپنی کو اپنے گزشتہ تین برس کے متعلقہ کاروباری حجم کی بنیاد پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔