امریکہ :لینڈنگ سے پہلے مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا

Jun 30, 2026 | 09:17:AM
امریکہ :لینڈنگ سے پہلے مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکہ میں نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل جیٹ بلیو کی ایک مسافر پرواز مبینہ طور پر ڈرون سے ٹکرا گئی، جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئربس A321 طیارہ لاس ویگاس سے نیویارک آ رہا تھا۔ پائلٹ نے تقریباً 3 ہزار فٹ کی بلندی پر فائنل اپروچ کے دوران ڈرون سے ٹکرانے کی اطلاع دی۔

ایئرلائن کے مطابق طیارہ بحفاظت رن وے پر اترا، تمام مسافر معمول کے مطابق اتر گئے اور بعد ازاں طیارے کو معائنے کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا۔ ابتدائی جانچ میں نہ تو کسی نقصان کے آثار ملے اور نہ ہی تصادم کے واضح شواہد سامنے آئے۔

 یہ بھی پڑھیں:قیمتیں کریش؟سرمایہ کاروں نے سر پکڑ لئے

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل بھی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز نیوارک ایئرپورٹ کے قریب ڈرون سے متعلق ایک اور واقعے کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد امریکی حکام نے ہوائی اڈوں کے اطراف غیر قانونی ڈرون پروازوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ڈرون اڑانا انتہائی خطرناک ہے، جبکہ ایف اے اے کے مطابق ہر ماہ ایئرپورٹس کے اطراف ڈرون دیکھے جانے کی 100 سے زائد رپورٹس موصول ہوتی ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے والوں کو بھاری جرمانے یا قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔