ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچانے والے نوجوان کیلئے نوکری اور نقدانعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچانے والے نوجوان کیلئے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ریسکیو میں نوکری دینے اور نقدانعام دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچانے والے نوجوان شمائل خان کیلئے نوکری کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ شمائل خان جیسے لوگ نہ صرف بلوچستان اورپاکستان بلکہ انسانیت کافخرہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شمائل خان جیسے لوگ بلوچستان کاحقیقی چہرہ ہیں، انہوں نے بغیر لالچ کے زندگی پر کھیل کر 2 انسانوں کی جان بچائی۔ بلوچستان میں ریسکیو ٹیموں کو متعلقہ جگہوں پرپہنچنےمیں کافی وقت لگتاہے، سول سوسائٹی سے شمائل جیسے لوگ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔شمائل خان نے گزشتہ روز زیارت میں زڑگئی ڈیم میں ڈوبنےوالی 3 میں سے 2 خواتین کو زندہ نکال لیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص