خوشخبری،وزیرِ توانائی کا جولائی سے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان

Jun 30, 2025 | 19:13:PM
خوشخبری،وزیرِ توانائی کا جولائی سے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کے بلوں میں سےصوبائی  "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیئے۔

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی  "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی،بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں. بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں ۔خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے،خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا ذکر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص