نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Jun 30, 2025 | 15:36:PM
نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہرعاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جونیئر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعد عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم

 اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد جبکہ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ضمانت میں توثیق کردی تھی،عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھےجس کے بعدانہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس میں کہا کہ ہم تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔