اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی اور عالمی صورتحال پرگفتگو

Jul 30, 2026 | 22:39:PM
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی اور عالمی صورتحال پرگفتگو
کیپشن: اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی اور عالمی صورتحال پرگفتگو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   بحیرہ احمر اور باب المندب کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،اردن کی جانب سے فلسطین خصوصاً مشرقی یروشلم کی صورتحال پر عرب و اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس،تعلیمی تعاون اورسکالرشپ پروگرامزکاجائزہ