آسٹریلوی بالر جان ہیسٹنگز کا شرمناک ریکارڈ، 1 اوور میں 10 وائیڈ بالز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں آسٹریلوی بالر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بالز کی نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان کے خلاف میچ میں جان ہیسٹنگز نے ایک اوور میں 10 وائیڈ اور ایک نو بال کر کے سب کو حیران کر دیا اور یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف 19 رنز درکار تھے۔
آسٹریلوی بالر اپنی لائن مکمل طور پر کھو بیٹھے اور اسٹینڈز میں موجود آسٹریلوی شائقین سمیت فیلڈ پر موجود کھلاڑی بھی بے بسی کے عالم میں انہیں دیکھتے رہے۔
یاد رہے کہ میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
75 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 8 ویں اوور میں پورا کیا جبکہ اوپنرز شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی