وزیراعظم کی جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب

Jul 30, 2023 | 19:10:PM
وزیراعظم کی جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑکے علاقے خار میں جمعیت علمااسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیراعظم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، قائدین اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کیا اور جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا ،دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ۔
وزیراعظم نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور خیبرپختونخوا کی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
وزیراعظم کی نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، کون کون رہنما شریک تھا؟ اہم خبر آگئی