ورکرز کنونشن میں دھماکا،جے یو آئی کے2 اہم عہدیدار جاں بحق 

Jul 30, 2023 | 17:52:PM
ورکرز کنونشن میں دھماکا،جے یو آئی کے2 اہم عہدیدار جاں بحق 
کیپشن: جے یو آئی پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن ہونیوالے دھماکے میں تحصیل خار کے امیر  اور تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد15 ہو گئی جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا،دھماکے کے شدید زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل خار کا ورکرز کنونشن تھا،تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان اور جے یو آئی تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹیری خار مولانا واحد دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، کون کون رہنما شریک تھا؟ اہم خبر آگئی