اپوزیشن نے شکست کے ڈر سے کاغذات جمع نہیں کرائے،وزیراعلیٰ پنجاب کی واثق قیوم کو مبارکباد

Jul 30, 2022 | 18:44:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پرویز الٰہی، واثق قیوم، بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب، مبارکباد،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے واثق قیوم کو بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ سیاسی محاذ پر مسلسل کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں،نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابیاں عطا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ اپوزیشن نے شکست کے ڈر سے کاغذات جمع نہیں کرائے،پنجاب میں غیرآئینی حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ