لال حویلی پر فائرنگ!!شیخ رشید کیسے بچے؟؟؟

Jul 30, 2021 | 22:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہو گیا ´۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی کے اندر موجود نہیں تھے ،فائرنگ سے ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا،جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق 23 جولائی کو بھی لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے ،پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر پاکستان سمیت 15 ممالک میں پھیل چکی۔ ڈبلیو ایچ او