سندھ میں لاک ڈاﺅن:بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی 

Jul 30, 2021 | 22:05:PM
سندھ میں لاک ڈاﺅن:بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاﺅن کے باعث بارہویں جماعت کے 31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کو اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ لاک ڈاﺅن کے باعث میٹرک بورڈ کے سالانہ عملی امتحانات بھی 8 اگست تک ملتوی کردیئے گئے،چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہاہے کہ پریکٹیکل امتحانات اب 9 اگست سے 17اگست تک لئے جائیں گے،چیئرمین بورڈ کا کہناہے کہ حکومت سندھ کے فیصلے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مکمل لاک ڈاﺅن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی : فوادچودھری