اداکارہ سنبل اقبال کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعائوں کی درخواست

Jul 30, 2021 | 20:38:PM
اداکارہ سنبل اقبال کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعائوں کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

سنبل اقبال کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی