جھوٹی اور غلط خبروں سے میری شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،شلپا شیٹھی

Jul 30, 2021 | 13:17:PM
جھوٹی اور غلط خبروں سے میری شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،شلپا شیٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شلپا شیٹی سوشل میڈیا ایپس کیخلاف عدالت پہنچ گئیں، شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ جھوٹی اور غلط خبروں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ عدالت ان کے خلاف غلط، جھوٹی، بدنیتی اور ہتک آمیز معلومات پر مبنی پوسٹ اور خبروں کو شائع ہونے سے روکے۔شلپا شیٹی نے شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے پوسٹ کی جانے والی خبروں پر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ اداکارہ کا کہنا ہےکہ میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھی ان کے خلاف سنسنی خیز مواد کی اشاعت کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماہ گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:    پشاور:پولیس وین پر دستی بم حملہ ، ایک اہلکار شہید