پشاور:پولیس وین پر دستی بم حملہ ، ایک اہلکار شہید

Jul 30, 2021 | 12:37:PM
پشاور:پولیس وین پر دستی بم حملہ ، ایک اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاورکی کارخانوں مارکیٹ  میں ملک تاج مارکیٹ کے  قریب ہوا ،شر پسند پولیس وین پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کارخانو مارکیٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ، پولیس موبائل جمرود سے پشاور آرہی تھی ،بم حملہ تاج مارکیٹ کے قریب ہوا،دھماکے میں ایک اہلکار کی شہاد ت کی اطلاع ملی ہے ،دستی بم حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہیدجبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔ مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پولیس موبائیل حملے کے ایک شہید اہلکار امین کی ڈیڈ باڈی منتقل کر دی گئی حملہ میں ایک زخمی راہگیر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:      گلگت بلتستان جانیوالے سیاح خبردار!!!منجمد جھیلیں ٹوٹنے کا خدشہ