آج کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ،لاک ڈائون ہو گا یا نہیں

Jul 30, 2021 | 10:39:AM
آج کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ،لاک ڈائون ہو گا یا نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں لاک ڈائون ہو گا یا نہیں ، سندھ اسمبلی میں کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج ہو گا ،اجلاس میں تجاویز پر غور ، کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں سخت فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہمحکمہ صحت نے ٹاسک فورس کو 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے جب کہ طبی ماہرین نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی دو ہفتے کی پابندی لگانے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوں گے جب کہ ٹاسک فورس اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ این سی او سی نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے  اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا علاج نہیں ہے تاہم سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ  سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے، کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    کپڑوں،جوتوں کو خاص لمحات کیلئے رکھنا چھوڑدیں،سینئر اداکار