کپڑوں،جوتوں کو خاص لمحات کیلئے رکھنا چھوڑدیں،سینئر اداکار

Jul 30, 2021 | 09:46:AM
 کپڑوں،جوتوں کو خاص لمحات کیلئے رکھنا چھوڑدیں،سینئر اداکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد سیدنےکہا ہے کہ کورونا کے ساتھ موجودہ حالات کے پیش نظر  ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکار محمد احمد نے گزشتہ روز ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنے کپڑوں اور جوتوں کو خاص لمحات کے لیے رکھنا چھوڑدیں۔

 محمد احمد نے لکھا کہ جب چاہیں انہیں پہن لیں، آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا کی مختلف اقسام کا پھیلاؤ اور نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ملک میں عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 295 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 24 ہزار 861 تک جاپہنچے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ماں پر غصہ یا والد کا خوف :12سالہ لڑکے نے خود کشی کر لی