ماں پر غصہ  یا والد کا خوف :12سالہ لڑکے نے خود کشی کر لی

Jul 30, 2021 | 09:49:AM
ماں پر غصہ  یا والد کا خوف :12سالہ لڑکے نے خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے نے گھر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  بلدیہ ٹائون میں 12سالہ لڑکے نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

12سالہ سلیمان کی گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ نوک جھونک ہوئی تھی جس پر اس کی والدہ نے سلیمان کو ڈانٹا اور کہا کہ اس کی اس کے والد سے شکایت کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچہ یہ سن کر کمرے میں گیا اور اندر سے کنڈی لگالی جس کے بعد اس نے  چھت میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:    کپڑوں،جوتوں کو خاص لمحات کیلئے رکھنا چھوڑدیں،سینئر اداکار