لاہور: بھاٹی گیٹ واقعہ، خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیس نے بیوی بچی کے قتل کا جھوٹا اعتراف کرنے کیلئے تشدد کیا، پولیس زبردستی قتل منوانا چاہتی تھی۔
غلام مرتضیٰ کہا کہ اس نے بتایا کہ دونوں کو اپنی آنکھوں سے گرتے دیکھا، ایس پی اور ایس ایچ او کہتے تھے جھوٹ بول رہے ہو۔
انہوں نے کہا کہ کزن تنویر کو بھی پکڑا ہوا تھا، موبائل بھی لے لیا تھا، بیوی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی اس کے ساتھ سیر کے لیے آیا تھا۔
غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جب واقعہ ہوا ایک بیٹا والدہ کے پاس تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔
ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ،عظمیٰ بخاری کا عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ